لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شاندار کم بیک پر ساتھی وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کیلئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ سیفی بھائی ایک بار پھر بہترین بلے بازی کی آپ نے، یہ سب اللہ پر یقین اور محنت کی وجہ سے ہے۔ سرفراز احمد کو 4 سال بعد قومی ٹیم میں موقع ملا اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 335 رنز بنا کر اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔سرفراز احمد کو بہترین پرفارمنس پر سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے لکھا سیفی بھائی ایک بار پھر بہترین بلے بازی کی آپ نے، یہ سب اللہ پر یقین اور محنت کی وجہ سے ہے۔رضوان نے مزید لکھا کہ مجھے سیفی بھائی کے مین آف دی سیریز لینے پر ایسے ہی خوشی ہے جیسے یہ مجھے ملا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ خوشی ہے، خوش رہیں سیفی بھائی۔