منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرفراز احمد نے ریکارڈز سے کم بیک سیریز کو یادگار بنالیا

datetime 7  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے ریکارڈز سے کم بیک سیریزکو یادگار بنا لیا، وہ 3یا کم ٹیسٹ میچز کی سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے۔نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی،انھوں نے اس موقع

کو شاندار کارکردگی سے یادگار بنا لیا،سرفراز 3 یا کم میچزکی سیریزمیں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹربن گئے، انھوں نے 2مقابلوں میں 317 رنز بنائے،وہ مسلسل 3ففٹیز کے بعد سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔سرفراز احمد سب سے زیادہ اوسط کے مالک وکٹ کیپر بیٹر بھی بن گئے،انھوں نے گذشتہ روز کیریئر بیسٹ 118رنز بنائے اور 90اننگز میں 38.85کی اوسط سے مجموعی رنز کی تعداد 2992کرلی، ان میں 4سنچریاں اور 21ففٹیز شامل ہیں۔محمد رضوان نے 43اننگز میں 38.13کی ایوریج سے 1373رنز بنائے، ان میں 2سنچریاں اور 7ففٹیز شامل ہیں، تیسرے نمبر پر کامران اکمل نے 92اننگز میں 30.37کی اوسط سے 2648رنز اسکور کیے ہیں۔دریں اثنا سعود شکیل مسلسل اننگز میں 20سے زائد رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے،انھوں نے گذشتہ 10اننگز میں 20یا اس سے زائد رنز بنائے، ویسٹ انڈین ایورٹن ویکس نے مسلسل 14اننگز میں یہ اعزاز پایا تھا، سعود شکیل نے آسٹریلوی سڈ بیرن اور کیتھ ملر کو پیچھے چھوڑا، پاکستان نے کسی ٹیسٹ میچ کے آخری روز زیادہ اسکور کا اپنا ریکارڈ بہتر کرلیا۔میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف 9وکٹ پر 304 رنز بنائے، اس سے قبل شارجہ ٹیسٹ 2014میں سری لنکا کیخلاف 302رنز اسکور کیے تھے، لیڈ ٹیسٹ 1948میں انگلینڈ کیخلاف 404رنز بنانے والا آسٹریلیا سرفہرست ہے، مجموعی طور پر 7بار آخری روز 300 سے زائد رنز بنے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…