ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کئی شہروں میں خون جما دینے والی سردی ،سکردو میں پارہ منفی 14 پر پہنچ گیا آئندہ 24 گھنٹوں میںموسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

datetime 7  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور /اسلام آباد /کراچی /کوئٹہ /پشاور ( این این آئی) ملک کے کئی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی ،اسکردو میں پارہ منفی 14 پر پہنچ گیا،سندھ ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا غلبہ جاری اور حد نگاہ صفر ہونے پر موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا ،لاہور ایئرپورٹ پر موسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا۔

دو پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا جبکہ متعدد ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سخت سردی کی شدت برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ادھر کوئٹہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد میں درجہ حرارت 10سنٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، لاہور میں 7،مری میں منفی ایک، فیصل آباد اور ملتان میں 3، کراچی اور حیدرآباد میں 15، سکھر میں 5اور مٹھی میں 2ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔قلات منفی 7 اور سبی میں چار ریکارڈ کیا گیا، پشاور 7، دیر میں منفی 4، اور ایبٹ آباد میں منفی 2ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گلگت میں 3 اور ہنزہ میں منفی 8سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بادلوں کا راج رہے گا، اسلام آباد میں موسم سرد اور شام میں بوندا باندی کا امکان ہے، جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے، جب کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ اور کوہاٹ میں بارش اور برفباری متوقع ہے، جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔سندھ ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی شدید دھند چھائی کا راج ہے ۔موٹروے حکام کے مطابق لاہور اسلام آبادموٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور، پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم 3، درکھانہ سیجڑانوالہ اور سکھر ملتان موٹروے ایم 5، شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند ہے۔

فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 4 مکمل بند کردی گئی ، قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ترجمان نے مزید کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، شہری کسی بھی قسم کی معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں جبکہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل پورٹ پر دھند،موسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا ۔ پی آئی اے کی استنبول سے آنے والی پرواز 708 اور پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی 264 کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا۔جبکہ پی آئی اے کی ٹورنٹو سے آنے والی پرواز 798 دو گھنٹے تیس منٹ تاخیر کا شکار،جدہ سے آنے والی پرواز 734 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار۔

پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 302 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 263 کی منزل تبدیل ، پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز 759 اڑان نہ بھر سکی منزل تبدیل،جدہ جانے والی پرواز 735 تاخیر کا شکار اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303 تاخیر کا شکار رہی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی مسافروں کو ہدایت کی کہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی ایئرلائنز سے رابطہ کر کے فلائٹ شیڈول معلوم کریں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…