منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری بنانے کے بعد جب سرفراز واپس گھر پہنچے تو کیا منظر دیکھا؟ جانئے

datetime 7  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری بنانے کے بعد جب سرفراز واپس گھر پہنچے تو کیا منظر دیکھا؟ جانئے

کراچی( این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور دوسرے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کر کے پاکستان کو شکست سے بچانے والے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا گھر واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد سرفراز احمد بفرزون میں اپنے گھر پہنچے تو اہلخانہ اور عزیز و اقارب نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا، نوجوانوں نے والہانہ رقص کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے لگائے اور خواتین نے تالیاں بجا کر سرفراز احمد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔خوشی سے سرشار سرفراز احمد نے ہاتھ ہلاکر خیرمقدم کرنے والوں کا جواب دیا۔واضح رہے کہ 4سال کے طویل وقفے کے بعد ٹیسٹ کھیلنے کا موقع ملنے پر سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ کی دوسری اننگز میں 118رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان ٹیم کو شکست کے دھانے سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے پہلی اننگز میں 87 رنز جبکہ مجموعی طور پر دو ٹیسٹ میچز کی چار اننگز میں 332 رنز بنائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…