ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

متعصب بھارتی میڈیا کا اپنے سیلکٹرز کو شاہد آفریدی سے سبق لینے کا مشورہ

datetime 7  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( این این آئی) متعصب بھارتی میڈیا نے اپنے سلیکٹرز کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی سے سبق لینے کا مشورہ دے دیا۔انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کے

عہدیداروں کو پاکستان کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کی پریس کانفرنس سے سوالات کے جوابات دینے کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے تسلیم کیا کہ بابراعظم کو بطور کپتان بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی بورڈ کے کرتا دھرتاں کو شاہد آفریدی سے میڈیا کے سخت سوالوں کا جواب دینا، عزم اور لگی لپٹی رکھے بغیر کرکٹ کے امور اور کپتان سے متعلق صاف بات کرنا سیکھنا چاہیے۔ہندوستان میں 100سے زائد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 10 سابق کرکٹرز موجود ہیں لیکن ٹیم کو منتخب کرنے کا سب سے اہم اختیار اِن لوگوں کے پاس ہے جنہیں کوئی تجربہ نہیں، بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی کا بین الااقوامی تجربہ کپتان اور کوچ سے کم ہے۔بھارتی میڈیا نے مشورہ دیا کہ سلیکٹرز کی کرسی پر وینکٹیش پرساد یا چیتن شرما جیسے نام موجود ہیں تاہم وہ ویرات کوہلی، روہت شرما اور راہول ڈریوڈ سے بہت پیچھے ہیں، کیا یہ منجمنٹ پلئینگ الیون کا انتخاب کرسکتی ہے؟۔بھارتی کرکٹ کو شاہد آفریدی کی پریس کانفرس سے وضاحت، بے تکلفی اور یقین سیکھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ ایک بہتر ٹیم منتخب کرسکیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…