منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر چین گئیں تو چینی وزیراعظم نے انہیں پاکستان سے متعلق کیا کہا؟ شہباز شریف نے قوم کو بتا دیا

datetime 6  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے کس طرح عمران خان کی مدد کی وہ سب سامنے آ رہا ہے،جنرل باجوہ نے کوشش کی عمران خان کے ذریعے پاکستان آگے بڑھے، عمران ناکام ثابت ہوئے،عمران خان سے بڑا منافق اور محسن کش شخص نہیں دیکھا، کرتوت سب کے سامنے ہیں،

گالم گلوچ میں عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں، ہمارے مربی برادر ممالک جنہوں نے پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا، اس شخص نے بری طرح ناراض کیا، میں وہ باتیں یہاں نہیں رکھ سکتا، اگر میں ذرا سی بات کر دوں تو آپ اپنی انگلیاں دانتوں سے کاٹ لیں گے،آئی ایم ایف نے اگلے ہفتے وفد پاکستان بھیجنے کا کہا ہے۔ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز چینی وزیراعظم نے فون پر بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر دورہ چین پر آئیں تھیں جن کو ہم نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست نہیں بلکہ برادر ملک ہے تو آپ (آئی ایم ایف) بھی پاکستان کا ساتھ دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز رات آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کا فون آیا جن کو میں نے بتایا کہ گزشتہ حکومت نے جو معاہدہ توڑ دیا اور پاکستان کو ڈیفالت تک پہنچا دیا تھا وہ مخلوط حکومت نے پورا زور لگا کر اس معاہدے کو مکمل کیا اور ہم شرائط پر مکمل عمل کریں گے تاہم غریب شہریوں پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے اس میں ہماری مدد کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سربراہ کو درخواست کی کہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف نہیں جا رہا آپ اپنی ٹیم بھیجیں تاکہ وہ نویں جائزے کو مکمل کرکے قرض کی قسط جاری کریں جس پر سربراہ نے جواب دیا کہ اگلے تین چار دنوں میں ٹیم پاکستان پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سربراہ نے پوچھا کہ پاکستان کے دوست ممالک بالخصوص چین اور سعودی کی کیا صورتحال ہے

جس پر میں نے انہیں کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے جس طرح دیگر مں صوبوں میں غفلط کی اسی طرح گیس اور بجلی کے منصوبوں میں بھی بدترین غفلط کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب کورونا وائرس آیا تو مارکیٹ میں گیس کی قیمت فی یونٹ دو ڈالر تھی مگر یہ (عمران خان) شخص ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا کیونکہ اس کو پاکستانی عوام سے کوئی لگاؤ نہیں تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر اس شخص کو عوام سے لگاؤ ہوتا تو گالی گلوچ اور انتقامی کارروائیاں، ظلم و زیادتی چھوڑ کر عوامی خدمت کے منصوبے لگاتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے سوچ سمجھ کر کہا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں اس (عمران خان) سے بڑا محسن کش، منافق اور نا شکرہ انسان نہیں دیکھا اور اس کی باتوں اور تقاریر سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ اس سے بڑا محسن کش پاکستان میں پیدا نہیں ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی لینا دینا نہیں کہ سابق سپھہ سالار قمر جاوید باجوہ نے کس طرح ان کی مدد کی اور وہ سب کچھ آج سامنے آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص (قمر جاوید باجوہ) نے پوری قوت کے ساتھ عمران نیازی کو اقتدار پر بٹھایا اور چار برس تک افواج پاکستان کے ادارے نے تمام قوتیں اور صلاحیتیں جھوک دیں کہ کسی طرح عمران نیازی کامیاب ہو جائے اور یقناً ان کا خیال تھا کہ اس سے پاکستان آگے بڑھے اور ترقی کرے۔شہباز شریف نے کہا کہ اس ادارے نے تمام کاوشیں جھونک دیں کہ عمران نیازی کامیاب ہو اور اس طریقے سے پاکستان ترقی کرے لیکن عمران نیازی کی بدقسمتی کہ چار سال پوری حمایت کے باوجود ناکام وزیراعظم نکلا اور جنہوں نے ان کو مسند اقتدار پر بٹھایا آج ان پر ہی الزام تراشی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو بہت بڑی قیمت ادا کی کیونکہ ہمیں یہ تو اندازہ تھا کہ معاشی حالات خراب ہیں مگر مجھے اتنا اندازہ ہرگز نہیں تھا کہ عمران خان نے ہر چیز کی اتنی تباہی کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے سی پیک کا بیڑا غرق کردیا اور چینی کمپنیوں پر کرپشن کے بیجا الزامات لگائے یعنی ایک ملک 30ارب ڈالر کی سرمایہ کرے اور بجائے اس کا شکریہ ادا کرنے کے ان پر الزامات لگائیں جس پر چین بہت ناراض ہوگیا تھا۔توانائی ک بچت کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے گزشتہ کئی دنوں سے کابینا میں اس پر بحث کی اور مارکیٹیں جلدی بند کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ توانائی کی بچت ہو۔انہوں نے کہا کہ میں بھی تاجروں کی بات کرتا ہوں وہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں مگر مشکل آگئی ہے تو تاجر بھائیوں سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ بجلی کی بچت ہو جس سے ڈالر بچیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…