اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کراچی سے خیبر تک آٹے کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول،گندم کی قلت بھی برقرار

datetime 6  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 150روپے مہنگا ہو گیا، ایک کلو چکی کا آٹا پانچ روپے مزید اضافے سے ڈیڑھ سو روپے کلو تک جا پہنچا۔پنجاب کے دارالحکومت میں 2ہفتوں کے دوران 15کلو کے تھیلے کی قیمت 300روپے بڑھ چکی ہے۔گندم کی قلت بھی برقرار ہے اور سستے آٹے کے حصول کے لیے مختلف شہروں میں عوام رل گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں آٹا کی سپلائی کو مانیٹرکریں،شہر میں روزانہ تین لاکھ سے زائد دس کلو آٹا کے بیگز فراہم کیے جا رہے ہیں،شہر میں 101ٹرکنگ پوائنٹس پر بھی آٹا فروخت کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی فیلڈ میں آٹا کی سپلائی چیک کریں، کسی جگہ میں آٹا کی عدم دستیابی پر ڈی سی آفس کے کنٹرول روم نمبرز پر اطلاع دیں۔کراچی سے خیبر تک آٹے کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہوگئیں جس سے روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی۔لاہور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 150 روپے مزید مہنگا ہوگیا جس سے تھیلے کی قیمت 2050 روپے ہوگئی ہے، 2 ہفتے میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔ادھر پشاور میں 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 2800 روپے سے بڑھ کر 3100 میں فروخت ہورہا ہے اور 20کلو مکس آٹے کے تھیلیکی قیمت 2700 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار روپے ہوگئی ہے۔حیدرآباد میں بھی آٹا 160روپے کلو ہوگیا جس کیباعث سستے آٹے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اسلام آباد میں پندرہ کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2180 روپے ہو گئی ہے جبکہ چکی کا آٹا 160 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…