اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی کا آفیشل یو ٹیوب چینل ہیک ہو گیا، اس چینل کے چالیس لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں، ہیکرز نے نہ صرف چینل کو ہیک کیا بلکہ اس کی تمام ویڈیوز کو ہٹا کر چینل کا نام ٹیسلا یو ایس 24 رکھ دیا۔ دوسری طرف پی سی بی ذرائع کے مطابق یو ٹیوب انتظامیہ سے بات چیت کے بعد چینل کو ریکور کرا لیا گیا ہے۔