لاہور(این این آئی)پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد سکولوں میں ایک ہفتہ مزید چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چھٹیاں 9 جنوری سے 15 جنوری تک بڑھائی جائیں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق چھٹیوں میں ایک ہفتہ توسیع دینے کا فیصلہ والدین کے شدید مطالبے پر کیا گیا ہے۔اس سے قبل سکولوں میں 8 جنوری تک چھٹیاں دی گئی ہیں تاہم والدین کا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ایک ہفتہ مزید چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔