بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہید افسران کے جنازے پر ڈی جی آئی ایس آئی نے نئی روایت قائم کر دی

datetime 5  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)خانیوال کے نزدیک دہشتگردوں کی فائرنگ سے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ونگ نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین شہید ہوئے جن کی نماز جنازہ میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم نے شرکت کر کے نئی روایت قائم کر دی ہے ۔نیو یارک ٹائمز کے پاکستان میں نمائند ے سلمان مسعود نے ڈی جی آئی ایس آئی

کی جنازے میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی موجودگی اہمیت کی حامل ہے ، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس افسران عمومی طور پر سادہ لباس میں رہتے ہیں ، لیکن نماز جنازہ میں ڈی جی آئی ایس آئی جنر ل ندیم انجم پاک فوج کا یونیفارم زیب تن کیئے ہوئے دکھائی دیئے ، جو دہشتگری کے خلاف جنگ کا اشارہ ہے ۔“نماز جنازہ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، سول و دیگر ملٹری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے شہدا کے جنازوں کو کندھا بھی دیا اور شہید کے بیٹے کو گلے سے بھی لگایا۔علاوہ ازیں خانیوال میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کاونٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دو افسران کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیا گیا ، ایف آئی آر میں 2 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق افسران کو ایک تنظیمی نیٹ ورک کے ذریعے شہیدکیا گیا، ملزم عمر نیازی سی ٹی ڈی کی واچ لسٹ میں شامل تھا اور اس پر شک تھا کے اس کے دہشت گرد گروہوں سے روابط ہیں۔علاوہ ازیںخانیوال میں فائرنگ کر کے سی ٹی ڈی افسران کو شہید کرنے والے دہشتگرد کی تصویر جاری کر دی گئی۔خانیوال میں ایک ہوٹل کے پارکنگ ایریا میں موٹر سائیکل سوار دہشتگرد کی فائرنگ سے ڈائریکٹر سی ٹی دی نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس جاں بحق ہوئے تھے۔ہوٹل کے پارکنگ ایریا میں فائرنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں دہشتگرد کو فائرنگ کرے دیکھا گیا تھا۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس سلطان شہزاد نے حملہ کرنے والے دہشتگرد کی تصویر بھی جاری کر دی اور انہوںنے بتایاکہ مبینہ دہشتگرد عمیر نیازی کا تعلق خانیوال کے گائوں32/10آر سے ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…