جو جماعت اپنے الیکشن نہ کراسکے وہ باقی الیکشن کیا کرائے گی؟ چیف الیکشن کمشنر کا (ن) لیگ کے وکیل سے مکالمہ

5  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر نے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر احسن اقبال

اور شہبازشریف کو جاری نوٹس کی سماعت کی جس سلسلے میں (ن) لیگ کی جانب سے وکیل ارشد جدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔دوران سماعت الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ (ن) لیگ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ 30 دسمبرکو انٹرا پارٹی الیکشن ہو جائیگا، اس پر (ن) لیگ کے وکیل نے کہا کہ 30 دسمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کراسکے اب 31 جنوری کو کرادیں گے، احسن اقبال نے اس متعلق درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے، 31 جنوری کو پارٹی الیکشن ہوجائے گا، آخری موقع دے دیں۔(ن) لیگ کے وکیل کے مؤقف پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جو جماعت اپنے الیکشن نہ کراسکے وہ باقی الیکشن کیا کرائے گی؟ ہمیں آپ کا انتخابی نشان منسوخ کردینا چاہیے، پھرہی انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کبھی کورونا کا کہہ دیتے ہیں،کبھی کوئی بہانا کرتے ہیں، (ن) لیگ کو 7 دن کا شوکاز نوٹس جاری کریں، یہ فائنل شوکاز ہے اس کے بعد انتخابی نشان واپس لینے کا شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…