لندن (اے ایف پی) چین میں کورونا وائرس میں تیزی سے اضافے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید 5 فیصد تک گرگئیں، دو روز میں تیل کی قیمتیں 8فیصد تک کم ہوئی ہیں ۔حالیہ کمی تیل کے سب سے بڑے درآمد کنندہ ملک چین میں تیل کی طلب سے متعلق خدشات پر ہوئی ہے ، برینٹ کی قیمت 78.11ڈالر اور امریکی تیل 73.15ڈالر فی بیرل کا ہوگیا ۔برینٹ کروڈ کی قیمت میں 4.9 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد مارچ کے مہینے کیلئے برینٹ کروڈ کے سودے 78.11 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ہوئے۔ اسی طرح امریکی تیل کی قیمت میں بھی 4.9 فیصد کمی ہوئی اور ڈبلیو ٹی آئی کے فروری کیلئے سودے 73.15 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ہوئے۔