جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیلی وزیر کا اقدام، پاکستان کی چُپ پر شیریں مزاری بول پڑیں

datetime 4  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریکِ انصاف سابق وزیر شیریں مزاری نے اسرائیلی وزیر قومی سلامتی کے مسجد الاقصیٰ کے اشتعال انگیز دورے پر پاکستانی حکومت کی جانب سے خاموشی اختیار کیے جانے پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

شیریں مزاری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اسرائیلی وزیر قومی سلامتی کے مسجد الاقصیٰ کے اشتعال انگیز دورے پر امریکا کی جانب سے مذمت کے بارے میں شائع ہونے والی خبر کی تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ صیہونی وزیر کے قابل مذمت اقدام کی امریکا تک نے مذمت کی مگر پاکستان نے چپ سادھ رکھی ہے۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ تبدیل سرکار کے خفیہ ایجنڈے کا ایک جزو یعنی اسرائیل کو تسلیم کیا جانا، ابھی زندہ ہے۔انہوں نے کہاکہ دفترِخارجہ اور امپورٹڈ وزیر خارجہ کی خاموشی سے سب کچھ عیاں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے سخت سکیورٹی میں مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا ۔اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر کے اس اقدام کی ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن یہاں تک کہ امریکا نے بھی شدید مذمت کی ۔امریکا نے کہاکہ یروشلم کے مقدس مقامات کی حیثیت خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی اقدام ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم مقدس مقامات کی حیثیت برقرار رکھنے کے اپنے عہد پر قائم رہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…