ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

شاہد آفریدی نے ٹی ٹونٹی میں سلیکشن اور سٹرائیک ریٹ کے بیان پر وضاحت دیدی

datetime 4  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کے انتخاب کے لئے سٹرائیک ریٹ کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر وضاحت دے دی۔حال ہی میں نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹونٹی کیلئے کہہ دیا ہے کہ

وہ کھلاڑی منتخب نہیں کیا جائیگا جس کا سٹرائیک ریٹ 130یا 135سے اوپر نہ ہو، ہماری جاب ہے جس کیلئے مختلف چیزیں شیئر کی جارہی ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اچھی انڈرسٹینڈنگ پیدا ہو رہی ہے۔شاہد آفریدی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے سٹرائیک ریٹ کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے تھے، اسی دوران ایک ٹوئٹ بھی سامنے آئی جس میں درج تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا سٹرائیک ریٹ 127.80 اور وکٹ کیپر محمد رضوان کا سٹرائیک ریٹ 126.62 ہے اور اب چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کہہ رہے ہیں کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 130سے 135سٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے منتخب ہو نگے۔صحافی یحیحی حسینی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کے اس ٹوئٹ کے بعد انہیں شاہد آفریدی کی جانب سے کال کر کے وضاحت دی گئی ہے کہ یہ بات انہوں نے ڈومیسٹک سے قومی ٹیم میں آنے والوں کے لیے تجویز کی ہے۔یحیحی حسینی نے لکھا کہ چیف سلیکٹر ہمارے سپر سٹار تھے اور ہیں، اس ٹوئٹ پر ان کا مجھے پیغام آیا کہ یہ بات انہوں نے ڈومیسٹک سے قومی ٹیم میں آنے والوں کے لیے تجویز کی ہے، بوم بوم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد انہوں نے صرف ون ڈے سکواڈ منتخب کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…