پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کا حکم دے دیا گیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کو ملک بچانے کیلئے فوری انتخابات کروانے ہونگے۔ ایک بیان میں شاہ محمود قریشی 2022ء ملکی سیاست کا سیاہ ترین سال تھا، ایک سازش کے ذریعے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا، چلتی ترقی کا سفر روک دیا گیا،

نااہل اور امپورٹڈ حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا۔انہوں نے کہا کہ تمام اعشاریہ مثبت سے منفی میں چلے گئے، حکومت نے 8 ماہ میں اپنے خلاف کیسز ختم کروائے جبکہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی 70 سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی اور سیاسی عدم استحکام عروج پر پہنچ گیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے فوری اور شفاف الیکشن کا مطالبہ کیا ہے جبکہ امپورٹڈ حکمران الیکشن کمیشن سے ملکر سیاست کو کھلواڑہ بنا رہے ہیں اور عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک شدید ترین بحرانوں کی زد میں ہے جبکہ بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں، حکومت کو ملک بچانے کیلئے فوری انتخابات کروانے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں قوم نے دو مرتبہ امپورٹڈ حکمرانوں کو شکست دی جبکہ عوام نے پیغام دیا کہ حکمرانوں کو اقتدار سے الگ ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے اور عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیئے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت اور اپنی شکست سے گھبرا کر حکمران الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں جبکہ فوری الیکشن عوام کا مطالبہ ہے اور عوام کی آراء ہی جمہوریت کا نام ہے۔ شاہ محمود نے مزید کہا کہ ملک انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، پی ٹی آئی کارکن تیاری کریں، الیکشن میں پی ڈی ایم کو واضح شکست ہوگی اور عمران خان ایک بار پھر ملک کے وزیراعظم ہونگے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…