منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

امام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگزمیں نروس نائنٹیز کا شکار،کیرئیر کی چوتھی سنچری کرنے میں ناکامی

datetime 30  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز امام الحق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے ، وہ 4 رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں جمعہ کو امام الحق نے کیوی ٹیم کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کے ساتھ ملکر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم کے باولرز کی خوب دھلائی کی ۔ دونوں کھلاڑیوں نے محتاط انداز میں عمدہ بیٹنگ کی ۔ امام الحق نے 206گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف آزادانہ اور دلکش سٹروکس کھیلے اور ایک خوبصورت چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 96رنز بنائے ۔27سالہ امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 4رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل نہ کر سکے ۔ امام الحق ک19ٹیسٹ 54ایک روزہ اور 2 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ۔ امام الحق کو 96کے انفرادی سکور پر ایش سودی نے ٹام بلینڈل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔  امام الحق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے ، وہ 4 رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…