اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری، ٹریفک پولیس نے سیاحوں کو خبردار کر دیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

مری(این این آئی)ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری کے باعث ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں کہاگیاہے کہ مری جانے کیلئے سیاح اچھی گاڑی کا انتخاب کریں ، صرف لائسنس ہولڈر ڈرائیور کو مری داخلہ کی اجازت دی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق مری اور گلیات میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، ایوبیہ ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور باڑیاں میں3سے چار انچ برفباری ہوچکی ہے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے جاری ٹریفک ایڈوائزری میں ایس پی ٹریفک مری نے کہاکہ مری جانے کیلئے سیاح اچھی گاڑی کا انتخاب کریں ، صرف لائسنس ہولڈر ڈرائیور کو مری داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ منفی درجہ حرارت کے باعث شہری گاڑی میں اینٹی کولنگ لیکوئڈ کا استعمال کریں، برفباری کے دوران گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کیا جائے۔ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں شیشے مکمل بند نہ کریں، برفباری کے دوران گاڑی کی رفتار کم اور اوور ٹیکنگ سے گریز کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…