اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 31پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398روپے 96پیسے مقرر کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 78پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیاجس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395روپے 72 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں (آج)9اکتوبر کیلئے ہوں گی۔



















































