اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

کیا عامر کیلئے شاہین، حارث کو بٹھا دیتا؟ رمیز راجا پھٹ پڑے

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے نے کہا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت سلیکشن پر تھی میرے ہاتھ میں کچھ نہیں ، کیا عامر کے لئے حارث ،شاہین ، وسیم جیسے کھلاڑی کو باہر بٹھا دیتا ۔ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے رمیز راجہ سے سوال کیا کہ عامر جیسے کھلاڑیوں کو آپ نے اپنے دور میں نہیں کھلایا

جس کے جواب میں رمیز راجا کا کہنا تھا کہ عامر کی ٹیم میں شمولت سلیکشن پر ہے، میرے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، اگر عامر کو شامل کریں تو کیا شاہین کو 12واں کھلاڑی بنا دیں یا پھر عامر کے لیے حارث رئوف یا وسیم جونیئر کو باہر بٹھا دیں، ہمارے یہ فاسٹ بولرز 20، 20اور 21، 21سال کے ہیں جن کا فوکس کرکٹ کی طرف پر ہے نہ کہ سیاسی یا پھر ٹوئٹ کرنے کی طرف، یہ نوجوان لڑکے صرف کرکٹ کی طرف دھیان دیتے ہیں۔اپنے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفامنس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کمرشل ایکسیلنس کے طور پر ایک سال میں 5ارب روپے کے قریب کرکٹ بورڈ میں جمع ہوا، وائٹ بال میں ہم نے ناقابل یقین پرفرمانس دکھائیں، ہم نے ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جو بھارت نے نہیں کھیلا، بھارت کی بلین ڈالر انڈسٹری پیچھے ہٹ گئی، ان کے ہاں توڑ پھوڑ ہوئی، بھارت نے اپنے چیف سلیکٹر سمیت سلیکشن کمیٹی فارغ کردی، بھارت نے اپنا کپتان بدل دیا کیونکہ انہیں ہضم نہیں ہوا کہ پاکستان ان سے آگے کیسے نکل گیا۔اپنی برطرفی پر بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ جس دن مجھے برطرف کیا گیا میں اس دن آفس ہی نہ جا سکا، ان لوگوں نے ایسے حملہ کیا جیسے آیف آئی اے کا چھاپہ پڑگیا ہو، میری اپنے آفس میں بھائی کی تصویر ہے، ورلڈکپ کی جرسی ہے یہ وہ چیزیں ہیں جن سے میرا جذباتی لگائو ہے، میں نے یہ چیزیں واپس مانگی تو ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو واپس کرتے ہیں جو کہ ابھی تک نہیں کی گئیں۔دوران شو میزبان نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے سوال کیا کہ پی سی بی چیئرمین کی تنخواہ کیا ہے؟ ۔جس پر رمیز راجا کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کوئی تنخواہ نہیں لیتا جس پر میزبان نے سوال کیا کہ کچھ perks تھے؟ ۔جس پر چیئرمین پی سی بی نے کا کہنا تھا کہ ہاں یہ کہہ سکتا ہوں کہ چیئرمین شپ میں گالیاں بہت ملتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…