اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

2022ء کے ون ڈے کرکٹرز آف دی ایئر کا اعلان، پاکستانی کونسا کھلاڑی نامزد

datetime 30  دسمبر‬‮  2022 |

دبئی( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، آسٹریلیا ایڈم زمپا، زمبابوے کے سکندر رضا اور ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ شامل ہیں۔

آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بھی نامزد کیا گیا ہے، انہوں نے 50 اوورز کے فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے 9 میچوں میں 84.87 کی اوسط سے 679 رنز اسکور کیے۔سال 2022ء پاکستانی کپتان بابراعظم کیلئے شاندار رہا، انکی قیادت میں قومی ٹیم نے تینوں سیریز جیتیں جبکہ آسٹریلیا کیخلاف محض ایک میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔آسٹریلیا کے وائٹ بال سیٹ اپ میں اہم کردار ادا کرنے والے لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں،تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں زمپا نے 196 رنز کا دفاع کرتے ہوئے کیوی ٹیم کو 82 رنز پر پویلین بھیج دیا تھا، انہوں نے 38 رنز کے عوض 5 کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔زمبابوے کے سینئر کھلاڑی سکندر رضا نے 15 میچوں میں 8 وکٹوں کے ساتھ 49.61 کی اوسط سے 645 رنز اسکور کیے، انہوں نیبنگلہ دیش کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ اور 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 135 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی تھی۔ویسٹ انڈیز کیلئے سال 2016-17 میں ڈیبیو کرنے والے شائے ہوپ نے رواں سال 21 میچوں میں 35.45 کی اوسط سے 709 رنز اسکور کیے، انہوں نے نیدرلینڈ کے خلاف 119 بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا جبکہ سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…