اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، سپیکر کا استعفوں کی منظوری کیلئے ہر رکن کو علیحدہ آنے کا مشورہ

datetime 29  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے ملاقات کی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی

جس میں قومی اسمبلی کی نشستوں سے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کیے جاتے، سیاستدانوں میں رابطے رہنے چاہئیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ استعفوں کی تصدیق پر آئین پاکستان اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ ہو گا، استعفوں کیلئے تمام ممبران کو انفرادی طور پر بلایا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پہلے بھی پی ٹی آئی ممبران کو استعفوں کی تصدیق کے لیے مدعو کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کیکراچی سے رکن اسمبلی نے استعفیٰ منظوری روکنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔دوسری جانب ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے پارٹی قیادت کو وفد کے ساتھ پیش نہ ہونے کا پیغام آخری وقت میں بھجوایا۔شاہ محمود قریشی کی غیر موجودگی میں اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کیلئے پہنچے۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی پارلیمنٹ میں واپسی کا عندیہ بھی دے چکے ہیں جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ پرویز خٹک استعفوں کے بجائے مستقبل میں انتخابات پر بات کے لیے وفد کا حصہ ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…