اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

فزکس کے پرچے میں طالبعلم نے علی ظفر کا گانا لکھ دیا، گلوکار کا دلچسپ تبصرہ

datetime 28  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی) انٹر میڈیٹ کے طالبعلم نے اپنے فزکس کے پرچے میں معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا گانا لکھ دیا جبکہ پرچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار علی ظفر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک استاد کو فزکس کا پرچہ چیک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں استاد کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ”میں کراچی بورڈ کی فرسٹ ائیر فزکس کی کاپیز چیک کر رہا ہوں، بچہ سمجھتا ہے کہ پیپر چیک کرنے والا اندھا ہے اور بچہ جو بھی لکھے گا چیک کرنے والا اسے نمبر دے دے گا۔ویڈیو میں استاد کی جانب سے بچے کے پیپر کو پڑھ کر بھی سنایا گیا جس میں معروف سائنسدان نیوٹن کے متعلق بھی دلچسپ باتیں لکھی گئیں۔دوسری جانب گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیپر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”یہ وائرل ویڈیو مجھے واٹس ایپ پر موصول ہوئی ہے، میری طالبعلموں سے گزارش ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں۔گلوکار نے مزید کہا کہ اگرچہ دیکھا جائے تو فزکس تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے لیکن پھر بھی پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں۔ انٹر میڈیٹ کے طالبعلم نے اپنے فزکس کے پرچے میں معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا گانا لکھ دیا جبکہ پرچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار علی ظفر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک استاد کو فزکس کا پرچہ چیک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…