ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کرکٹ بورڈ کا رمیز راجہ کے بیانات اور استعمال کی گئی زبان پرشدید ردعمل،قانونی کارروائی کا عندیہ

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ایک ٹی وی انٹرویو میں دئیے گئے بیانات اور استعمال کی گئی زبان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔جار ی اعلامیہ میں کہاگیاکہ پی سی بی سمجھتا ہے کہ سابق چیئرمین رمیز راجہ

کی جانب سے دئیے گئے ان بیانات کا مقصد موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ پی سی بی اپنے چیئرمین اور ادارے کی ساکھ کے دفاع اور تحفظ کے لیے قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ریکارڈ کی درستگی کیلئے چند حقائق پیش کئے گئے کہ ”پی سی بی کے پیٹرن نے، شائقین کرکٹ اور منتظمین کے ساتھ سابقہ اور موجودہ کرکٹرز کے کھلاڑیوں کی نوکریوں، فلاح و بہبود اور کیریئر کے تحفظ سے متعلق مقبول ترین مطالبہ پرپی سی بی کے آئین 2014 کو بحال کرکے اپنے آئینی حق کا استعمال کیا ہے کیونکہ یہ محکمہ جاتی کرکٹ کے کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ جو کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران نافذ العمل پی سی بی کے آئین 2019 میں نہیں تھا۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے پہلے ہی رمیز راجہ کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ انہیں اپنا سامان اکٹھا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی، وہ اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ سامان خود انہوں نے اکٹھا کیا اور وہ بدھ کو رمیز راجہ کو واپس کر دیا جائیگا، رمیز راجہ کو قذافی اسٹیڈیم کے احاطے میں داخل ہونے سے کبھی نہیں روکا گیا اور مستقبل میں بھی ان کا خیرمقدم کیا جائے گا،نجم سیٹھی اگست 2017 میں تین سال کے لیے پی سی بی کے 34 ویں چیئرمین منتخب ہوئے تھے تاہم جولائی 2018 کے عام انتخابات میں ان کی نامزدگی کرنے والی سیاسی پارٹی کو شکست ہوئی تو انہوں نے اپنی مدت میں دو سال باقی رہنے کے باوجود رضاکارانہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ واضح طور پر ان کی سوچ اور ان کے مثبت رویہ کی مکمل نشاندہی کرتا ہے۔اسی طرح رمیز راجہ بھی 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے دو روز بعد13 ستمبر کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے تھے۔ یہ حقیقت بھی عام ہے کہ 27 اگست 2022 کو اس وقت کے پیٹرن کی طرف سے رمیز راجہ کی بورڈ آف گورنرز میں نامزدگی کے 10 دن بعد سابق کپتان اور پاکستان کے معروف کرکٹر مصباح الحق اور وقار یونس کو 6 ستمبر 2021 کو مستعفی ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

اسی طرح ورلڈکپ سے قبل اسکواڈ میں بھی تین تبدیلیاں کی گئی تھیں۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے 23 دسمبر 2022 کو اپنی پہلی میٹنگ میں پی سی بی کے آئین 2019 کی منسوخی کے تحت قومی سلیکشن کمیٹیوں سمیت تمام کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کی منظوری دی تھی نتیجتاً، 24 دسمبر 2022 کوسابق کپتان شاہد آفریدی کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کی عبوری سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔سابق چیئرمین رمیز راجہ کا اپنے اور موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کے سابقہ دور کے اخراجات کے بارے میں موازنہ گمراہ کن اور غلط ہے

اس حوالے سے چند تفصیلات پیش کی گئیں جس کے مطابق ا: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے2016تا 2018 تک تین ایڈیشنز بیرون ملک میں منعقد ہوئے۔ اس ٹورنامنٹ کی غرض سے یو اے ای کے متعدد دوروں کے باوجود نجم سیٹھی نے کبھی بھی پی ایس ایل الاؤنس وصول نہیں کیا تھا۔ اس کے برعکس، رمیز راجہ کی زیرسربراہی پی ایس ایل 2022 کا انعقاد صرف کراچی اور لاہور میں کیا گیا تھا۔موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کے غیر ملکی دوروں کے اخراجات بہت زیادہ ہیں کیونکہ ان کے گزشتہ دور میں پی ایس ایل اور پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل میچز پاکستان سے باہر کھیلے جاتے تھے۔ اس لیے موجودہ چیئرمین کو پی ایس ایل اور دو طرفہ سیریز سے متعلق معاملات کی غرض سے اکثر متحدہ عرب امارات کے دورے کرنے پڑتے تھے۔

اس حوالے سے تمام سفری اخراجات متعلقہ حکام کی منظوری سے کیے جاتے تھے جس کا باقاعدہ (اندرونی اور بیرونی طور پر) آڈٹ کیا گیا تھا۔ موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کو گاڑی کا الاؤنس بھی بورڈ آف گورنر کی منظوری کے مطابق ادا کیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے اپنی ذاتی بلٹ پروف گاڑی استعمال کی گئی تھی۔ اس کے برعکس، پی سی بی نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کو ایک بالکل نئی بلٹ پروف گاڑی فراہم کی جس کی قیمت 16.5 ملین روپے تھی۔موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کی سیکیورٹی کے اخراجات بہت زیادہ تھے کیونکہ انہیں اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ وہ صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ تھے اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انہیں باقاعدہ ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔یاد رہے کہ موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کی کارپوریٹ ویب سائٹ کے ذریعے اخراجات کو پبلک کرنے پر پی سی بی کو قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا۔مندرجہ بالا پانچ نکات واضح طور پر ثابت کرتے ہیں کہ تین میں قطعی طور پر کوئی غلطیاں نہیں تھیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…