پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل کہاں کہاں بارش ہوگی؟شہروں کی فہرست جاری

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے (آج ) بدھ 28 دسمبر سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک موسم کے بعد بارش اور برفباری کا باعث بننے والا ایک سسٹم بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں سے ملک میں داخل ہو چکا ہے۔

بارش اور برفباری کا باعث بننے والا یہ سسٹم 28 اور 29 دسمبر کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 29 دسمبر تک کوئٹہ، ژوب، بارخان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ، چمن، پشین، گوادر، جیوانی ،تربت، پنجگور، قلات، خضدار، سبی، نصیر آباد اور لسبیلہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔28 دسمبر کی رات اور 29 دسمبر کو کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، چارسدہ، باجوڑ،کرم، وزیرستان، کوہاٹ، سرگودھا، اسلام آباد، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اوربھکر میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش بارانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی جب کہ دھند کی شدت میں بھی کمی کا امکان ہے تاہم برف باری پہاڑی علاقوں میں گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا باعث بن سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…