جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کھانا دینے سے انکار پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں کھانا دینے سے انکار کرنے پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق 38سالہ ملزم یوگیندر شریاواس ایک کلینک میں کمپائوڈر تھا جو کام سے واپس آیا تو اس نے 32سالہ منجیتا سے کھانا مانگا جس پر اس نے انکار کردیا اور دونوں میں جھگڑا ہونے لگا،لڑائی کے دوران یوگیندر نے اہلیہ پر کلہاڑی سے وار کیا جس کے بعد وہ چیخنے چلانے لگی، چیخوں کی آواز سن کر ان کے بچے 8سالہ بیٹا اور 10سالہ بیٹی وہاں پہنچے تو ماں کو خون میں لت پت دیکھا،بچوں نے یہ دیکھ کر فورا پڑوسیوں کو اطلاع کی جس کے بعد یوگیندر نے خود پولیس کو خبر دی اور اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ جوڑے میں اکثر چھوٹی موٹی باتوں پر لڑائی جھگڑے ہوتے تھے تاہم اس نوعیت کی لڑائی پہلی مرتبہ ہوئی۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…