بس اللہ پر بھروسہ رکھا،ٹیم میں واپسی کے بعد سرفراز احمد کا پہلا بیان سامنے آ گیا

26  دسمبر‬‮  2022

کراچی(این این آئی)سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپس آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے،یقین تھا محنت جاری رکھی تو دوبارہ ٹیم کا حصہ بن جاؤں گا۔نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز کے بعد پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے کہا کہ اس وقت کے لیے بنچ پر طویل انتظار کیا،

حسن اتفاق ہے کہ میرا 50 واں ٹیسٹ ہوم گراؤنڈ کا پہلا میچ رہا،اچھی اننگ کھیلنے کی خوشی ہے۔انہوں نے کہاکہ سنچری بن جاتی تو اور اچھا لگتا،صفر پر بھی آؤٹ ہو سکتا تھا،بس اللہ پر بھروسہ رکھا اور محنت کرتا رہا،امید کم لگ رہی تھی کہ پتا نہیں 50 واں ٹیسٹ کھیل سکوں گا یا نہیں،بہت سارے لوگوں کی دعائیں ساتھ تھیں۔سرفراز احمد نے کہاکہ پہلی تین گیندیں کھیل کر ایسا لگا کہ ڈیبیو ہے،کم بیک ہوتو لگتا ہے کہ پہلا میچ ہے،چیف سلیکٹر وسابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی بھائی نے بھی بہت اعتماد دیا،کریز پر بابر اعظم نے بھی ہمت بندھائی۔سابق کپتان نے کہا کہ قریبی دوست احباب نے کہا کہ کرکٹ پر توجہ دو،تنقید کرنے والوں کو کوئی جواب نہ دوں گا،تنقید کارکردگی پر ہو ذات پر نہ کی جائینا حق تنقید کسی کو بھی اچھی نہیں لگتی۔سرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ میں ٹرن موجود ہے، ریورس سوئنگ بھی ہو رہی ہے،پاکستانی بولرز میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کو جلد آؤٹ کریں،میرحمزہ سے توقع ہے کہ وہ بھی اچھی کارکردگی دکھائینگے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…