اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

دوران ڈیوٹی سونے پر نوکری سے فارغ کرنے پر ملازم نے مالک سمیت 3 افراد کو قتل کردیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2022 |

دوران ڈیوٹی سونے پر نوکری سے فارغ کرنے پر ملازم نے مالک سمیت 3 افراد کو قتل کردیا

نئی دہلی (این این آئی )رات کی شفٹ میں ڈیوٹی کے دوران سونے پر ملازمت سے فارغ کیے جانے والے ملازم نے فیکٹری کے مالک سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں امبرائڈری فرم کے مالک کے رات کی شفٹ کے دوران سونے پر اپنے ملازم دیدانت ٹیکسو کو ملازمت سے فارغ کیا۔ ملازمت سے نکالے جانے پر ویدانت ٹیکسو نے فیکٹری کے مالک سے بدلہ لینے کی ٹھانی اور پھر اپنے دوست کے ہمراہ سورت شہر میں چاقو سے حملہ کر کے فرم کے مالک کلپیش ڈھولکیا، اس کے والد اور انکل کو ہلاک کر دیا۔سورت پولیس نے تین افراد کے قتل کے الزام میں دو افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی بھی موجود ہے جس میں ملزم کو اپنے ساتھی کے ساتھ تیز دھار آلے کے ساتھ فیکڑی میں داخل ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…