ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

جب تک ہم پرانی سوچ سے باہر نہیں نکلیں گے نمبر ون نہیں ہوں گے، شاہد آفریدی

datetime 25  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا ورک لوڈ مینجمنٹ بہت ضروری ہے، جو سینئرز بینچ پر ہیں انہیں بھی موقع ملنا چاہیے۔شاہد آفریدی نیشنل بینک کرکٹ ارینا پہنچے جہاں انہوں نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پیر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہم صرف اسپن وکٹیں ہی کیوں بناتے ہیں، ہمارے اندر اتنی صلاحیت ہے کہ ہم آسٹریلیا یا جنوبی افریقا جیسی وکٹ بنا سکتے ہیں، ہم نے ڈومیسٹک میں ایسی وکٹیں دیکھی ہیں، کوشش کریں گے کہ مختلف پلان کے ساتھ جائیں، جب تک ہم پرانی سوچ سے باہر نہیں نکلیں گے نمبر ون نہیں ہوں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم سلیکش کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے کہاکہ معلوم ہوا ہے کہ نسیم شاہ مکمل فٹ نہیں ہیں، میر حمزہ کو شاہین آفریدی کی جگہ ٹیم میں موقع دیا گیا ہے، شاہنواز دھانی کو دو سال سے ساتھ لیکر چل رہے ہیں اسے کب موقع دیں گے۔چیف سلیکٹر نے کہاکہ کئی پلیئرز مسلسل کھیل رہے ہیں، کھلاڑیوں کا ورک لوڈ میجنمنٹ بھی ضروری ہے، جو سینئر کھلاڑی بینچ پر موجود ہیں انہیں بھی موقع ملنا چاہیے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کہاکہ ہم نے کراچی کی وکٹ دیکھی ہے، ابھی سلیکشن کمیٹی بابر اعظم کے ساتھ مشاورت کرے گی، بابر اعظم جس طرح کا ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے ہم اسے اسی طرح کا بہترین کپتان بنانے کے لیے آئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…