ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

شہری سے 50 لاکھ روپے لوٹنے میں بینک کا سکیورٹی گارڈ ملوث نکلا

datetime 25  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی ا ین پی ) کراچی کے شہری سے 50 لاکھ روپے لوٹنے والے اسٹریٹ کرمنل کا ساتھی بینک کا سیکیورٹی گارڈ نکلا۔ رواں برس 16 نومبر کو کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں بینک سے ایک شہری پچاس لاکھ روپے لے کر نکلا تو نامعلوم ملزمان نے اسے لوٹ لیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ شہری سے لوٹ مار کرنے والوں میں بینک کا سیکیورٹی سپر وائزر بھی شامل تھا۔

جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق سیکیورٹی سپروائزر خاور خان نے اپنے ساتھی ملزمان کو شہری کے پاس بڑی رقم ہونے کی اطلاع دی، ملزم کی نشاندہی پر دو موٹر سائیکل پر سوار ملزم شاکر عرف شاہد اور دو ساتھیوں نے بینک سے تعاقب کرکے واردات کی تھی۔ ایس ایس پی کے مطابق نجی کمپنی کے مالک امتیاز احمد نے 16 نومبر کو نجی بینک کی ایف ٹی سی برانچ سے رقم نکلوائی تھی، گرفتار ملزم خاور خان اسی بینک کا سکیورٹی سپروائزر ہے جہاں سے رقم نکلوائی گئی تھی۔ 3 ملزمان نے پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 6 میں نجی کمپنی کے دفتر کے گیرج میں امتیاز احمد سے 50 لاکھ روپے لوٹے اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم خاور خان پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے، اور جیل میں اس کی ملزم شاکر سے ملاقات ہوئی تھی، ملزم شاکر عرف شاہد لانڈھی کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم خاور نے اپنے بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ واردات سے ایک دن قبل ملزم شاکر عرف شاہد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایف ٹی سی آیا تھا۔

اس نے بڑی رقم کی اطلاع دینے کی صورت میں اچھی رقم دینے کی آفر دی تھی۔ ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم شاکر نے 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے کے بعد فون پر صرف 20 لاکھ روپے ہاتھ لگنے کا بتایا، میں نے اس سے اپنے حصے کی رقم بعد مانگی تو اس نے موبائل فون بند کر دیا، اور لوٹی گئی رقم سے حصہ نہیں دیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…