خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے ارشد شریف کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرلیا

22  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن )خصوصی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے اسلام آباد میں مرحوم صحافی ارشد شریف کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان ممکنہ طور پر کراچی بھی پہنچیں گے جہاں دو بھائیوں وقار اور خرم کے اہل خانہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا جنہوں نے کینیا میں ارشد شریف کی میزبانی کی تھی۔

اس سے قبل حکومت کی جانب سے مؤقف سامنے آیا تھا کہ دونوں بھائیوں کو کینیا سے وطن واپسی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔دوسری جانب اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ صحافی کو قتل کیا گیا اور واقعے کی مزید تحقیقات کی ضروررت ہے۔اس کے علاوہ معروف صحافی کے قتل کی تحقیقات کرنے والی خصوصی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے ارکان پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ ٹیم میں موجود ایک افسر اس سے قبل اپنے وقت میں دو ہائی پروفائل کیس کی مناسب تحقیقات میں ناکام رہے تھے۔

اسلام آباد میں ایس ایس پی اور ڈی آئی جی آپریشنز کے اہم عہدوں پر خدمات انجام دینے والے اہلکار نے جنوری 2021 میں اسامہ ستی کے قتل کی تحقیقات کی قیادت کی تھی، پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ سے 22 سالہ اسامہ ستی جاں بحق ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ 10 سالہ بچی فرشتہ کا ریپ کے بعد قتل کے واقعے میں ابتدائی طور پر بچی کی گمشدگی کی تحقیقات کے وقت اِن پولیس افسران پر مبینہ طور اہل خانہ کے ساتھ بد سلوکی کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

ان ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے کی گئی انکوائری ٹیم نے ایس ایس پی اور ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنی قانونی ذمہ داری نبھانے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔سال 2019 میں ایس ایس پی آپریشن اور ڈی آئی جی آپریشن کی قیادت میں فرشتہ قتل کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، یہ دونوں عہدے اْس وقت ایک ہی افسر کے پاس تھے اس کے ساتھ ساتھ وفاقی پولیس چیف کو بھی قانونی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے اور کیس کی ناکام تحیققات کا ذمہ داری ٹھہرایا گیا تھا۔

چونکہ یہ افسر بیک وقت دونوں عہدوں پر فائز تھے ، انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ کہ کیس کے بروقت اندراج کو یقینی بنانا اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو تعینات کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ریکارڈ کے مطابق بدسلوکی کے الزام میں انسپکٹر جنرل یا ڈی آئی جی آپریشن کو پولیس اسٹیشن میں تفتیش کے لیے ایک بار بھی نہیں بلایا گیا، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسپرٹ آف چیپٹر 22 آف پولیس رولز 1934 کے تحت زیر نگراں افسران کو ذاتی طور پر تفتیش کے لیے تھانے بلایا جاتا ہے۔

اور رجسٹر نمبر 13 میں اپنے ریمارکس درج کرنے ہوتے ہیں۔اسامہ ستی قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری میں بھی اعلیٰ پولیس اہلکاروں کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کہ انہوں نے صلاحیت یافتہ فورس انسداد دہشت گردی اسکواڈ / کراسز رسپانس ٹیم کو سری نگر ہائی وے میں تعینات کیا جن کی تربیت ایسے ہوئی ہے کہ وہ ایسی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ ریسکیو 1122 ٹیم کو ’غلط پتہ‘ دیا گیا بعد ازاں انہیں اطلاع دی گئی کہ کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا اور وائرلیس کنٹرول کے ذریعے ریسکیو 1122 کو واپس جانے کا کہا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ان افسران سے اس حوالے سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…