پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سال رواں کے دوران ممبران صوبائی اسمبلی ٗسابق صوبائی وزراء اورتاجروں سمیت سینکڑوں افراد سے بھتہ طلب کیا گیا ہے جن میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے 411افراد کی روزنامچہ رپورٹیں اور ایف آئی آرز درج کرالی ہیں ۔
ان افراد کو افغانستان، امریکہ، عرب ممالک کے وٹس ابپ نمبروں سے بھتے کی کالیں کی گئیں ،روزنامہ جنگ میں قیصر خان کی خبر کے مطابق رواں سا ل بھتہ نہ دینے پر درجنوں تاجروں کے گھروں پر دستی بم حملے،سابق صوبائی وزیر حا جی جاوید کے گھر کو 3 مرتبہ نشانہ بنایا گیا،محکمہ پولیس کے ذرائع کے مطابق جن تاجروں اور دیگر افراد کوبھتہ کی کالیں موصول ہوئیں ہیں ان میں کاؤنٹر ٹیرررازم ڈیپارٹمنٹ نے 69افراد کی ایف آئی آرز درج کرالی ہیں جن میں دہشت گرد ی ٗبھتہ خوری اور تخریب کاری کے دفعات شامل کئے گئے ہیں ٗبھتہ نہ دینے پر ایک درجن سے زائد افراد کے گھروں پر دستی بموں سے حملے گئے ہیں۔