منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ابو ظہبی می غیر ملکیوں کے لئے سول میرج کا نیا قانون منظور، 4 شرائط پوری کرنا ہونگی

datetime 19  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں غیر ملکیوں اور وزٹ پر آنے والوں کے لیے سول میرج کا نیا قانون منظور کرلیا گیا،عرب میڈیاکے مطابق متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی جوڈیشل ڈپارٹمنٹ میں فارنرز سروسز آفس کی سربراہ منی الرئیسی کا کہنا تھا کہ

سال 2021کے دوران سول میرج کے نئے قانون کے تحت ریاست میں مقیم غیر ملکیوں اور وزٹ ویزوں پر آنے والوں کو سول میرج کی کارروائی کے لیے 4شرائط پوری کرنا ہوں گی،منی الرئیسی کا کہنا تھا کہ پہلی شرط یہ ہے کہ دولہا اور دلہن کی کم از کم عمر 18برس ہو اور اس کی تصدیق متعلقہ ملک سے جاری سرکاری دستاویز کے ذریعے کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ دولہا اور دلہن دونوں جج کے سامنے صاف الفاظ میں شادی کی منظوری کا اعلان کریں، اس بات کا اطمینان بھی کیا جائے گا کہ شادی کے سلسلے میں فریقین میں سے کسی ایک کی منظوری کی راہ میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں ہے،تیسری شرط شادی سے متعلق اقرار نامے میں دولہا دلہن دونوں کے دستخط ہیں،علاوہ ازیں جوڈیشل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی جانب سے اس سلسلے میں مزید کوئی پابندی ہوگی تو اس پر بھی عمل درآمد ضروری ہوگا،منی الرئیسی کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی جوڈیشل ڈپارٹمنٹ نے عربی، انگریزی، روسی، چینی اور ہسپانوی 5 بین الاقوامی زبانوں میں شادی کی کارروائی کی تکمیل کے لیے سول میرج سروس شروع کی ہے، ابو ظہبی جوڈیشل ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر سول میرج کی کارروائی کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…