ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان اور پرویز الٰہی کے راستے عملی طور پرجدا ہوگئے، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عمران خان اور پرویز الٰہی کے راستے عملی طور پرجدا ہوگئے، چوہدری خاندان کے پاس جڑنے کا بہترین آپشن پھر میسرآگیا ہے ، چوہدری خاندان کے لیے اب پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نواز ایک ہی طرح کے مخالف دھڑے بن گئے،

آئندہ انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ق) کو نئی دنیا بنانی ہوگی ۔ منصورہ میں وفودسے ملاقات کے دوران لیاقت بلوچ نے کہا کہ جب تک سیاست اصولوں ، میرٹ ، جمہوری پارلیمانی قدوںکی پابند نہ ہو تو صرف اور صرف مفادات ہی سب کچھ بن جاتے ہیں ۔ عام انتخابات تو اب نوشتہ دیوار ہیں لیکن انتخابات کو بااعتماداور پائیدار بنانے کے لیے قومی قیادت لاحاصل جھگڑا ترک کرکے انتخابی اصلاحات ، متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات کے لیے قومی ڈائیلاگ کرے۔لیاقت بلوچ نے قطر کے امیر اور عوام کو مبارک باد یتے ہوئے کہاکہ ورلڈکپ تو ارجنٹائن لے گیا لیکن قطر نے پوری دنیا میں حیرت انگیز خوشگوار اثرات نقش کئے ہیں ۔ قطرنے میگا ایونٹ کامیابی سے منعقد کرکے تمام مسلم ممالک کا سر فخر سے بلند کیا ہے جس سے عالم اسلام کا مثبت پیغام گیا ہے ۔ قطر کے حکمرانوں نے کمال حکمت اور شاندار تدبیر کے ساتھ مغربی کی بجائے اسلامی مشرقی کلچر کی دھاک بٹھائی ہے ۔ پاکستان کی عوام فرانس فٹبال ٹیم کے مقابلہ میں ارجنٹائن کے حامی تھے۔ ارجنٹائن نے سعودی عرب سے شکست کے بعد شاندار کم بیک کیا اور عالمی چیمپئن بن گیا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…