پرویز الہٰی اور عمران خان آمنے سامنے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے بیانات پر کپتان کا بھی زور دار ردعمل آگیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے دینے والے بیانات کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کہا کہ پرویز الٰہی کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کا بیان اچنبھے کی بات تھی۔دوسری جانب سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی پر ہو سکتا ہے باجوہ صاحب کے احسانات ہوں مگر ہمارے اوپر ان کے کوئی احسانات نہیں ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاپ پرویز الہٰی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ مقررہ وقت پر اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، پوری پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم کو سمجھ نہیں آر ہا کیا کرنا ہے۔