اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

انگلینڈ کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے 18 سالہ ریحان کا آبائی تعلق پاکستان کے کس علاقے سے ہے؟

datetime 17  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)18 سال کی عمر میں انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستانی نڑاد برطانوی ریحان احمد کے والد نے بیٹے کے لیے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ سے ہمارا یہ خواب تھا لیکن اللہ نے اتنی جلدی خواب کی تکمیل دینا تھی یہ معلوم نا تھا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ریحان کے والد نے بتایا کہ

ہمیشہ سے ہمارا یہ خواب تھا لیکن اللہ نے اتنی جلدی خواب کی تکمیل دینا تھی یہ معلوم نا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق میر پور آزاد کشمیر سے ہے اور گزشتہ 22 برس سے وہ انگلینڈ میں مقیم ہیں۔کرکٹر کے والد نے بتایا کہ 20 سال پاکستان میں رہا، یہاں کرکٹ کھیلی اب انگلینڈ میں رہتا ہوں اور بیٹے کو کرکٹ کھیلتا دیکھ رہا ہوں۔ریحان کے والد نے کہا کہ بیٹے کا آئیڈیل کیوین پیٹرسن ہے، اس کے علاوہ ریحان ویرات کوہلی، بابر اعظم اور کین ولیمسن کو بھی دیکھتا رہتا ہے کہ کس نے کیسی شاٹ کھیلی ہے۔انہوں نے کہا کہ رات جب میری ریحان سے بات ہوئی تو وہ بہت خوش تھا اور کہہ رہا تھا کہ ان شا ء اللہ اچھا ہوگا، پاکستانیوں کا شکریہ جو ریحان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ریحان احمد انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں، وہ کیپ حاصل کرنے والے 710 ویں کھلاڑی بن گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے ایک اور پاکستانی نژاد کھلاڑی نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹیم میں ریحان احمد کو شامل کیا ہے۔ریحان احمد پاکستانی نژاد برطانوی ہیں اور انہیں انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ریحان احمد لیگ اسپن بولر ہیں اور انہیں جیمز اینڈرسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ریحان احمد سے پہلے اویس شاہ، ساجد محمود، معین علی اور عادل رشید ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں

جو پاکستانی نژاد ہیں۔کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے میچ سے قبل انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے لیگ بریک گگلی کرنے والے ریحان احمد کو ٹیسٹ کیپ دی، یہ منظر دیکھنے کے لیے ریحان کے والد نعیم احمد بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ٹیسٹ کیپ پانے کے بعد وہ انگلینڈ کے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔13اگست 2004ء کو ناٹنگھم میں پیدا ہونے والے

آل راونڈر ریحان احمد نے یہ اعزاز 18برس 126دن کی عمر میں حاصل کیا۔ریحان احمد انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 710ویں کھلاڑی ہیں۔قبل ازیں یہ اعزاز برائن کلوز کے پاس تھا، برائن نے 18سال 149دن کی عمر میں کیپ حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ انڈر-19ورلڈکپ میں 12وکٹیں پانے والے ریحان احمد بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں انگلش اسکواڈ کا حصہ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…