چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی تبدیلی کا امکان ، نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کردیا

17  دسمبر‬‮  2022

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو تبدیل کیے جانے کا امکان ،نئے چیئرمین کیلئے نجم سیٹھی مضبوط ترین امیدوار ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف سے نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات ہوئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی سے کہا ہے کہ 2014 کا پی سی بی آئین بحال کیا جائے، 2014 کے پی سی بی آئین کی بحالی کے بعد ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری آئی پی سی نے چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی سمری وزیراعظم ہاو¿س کو ارسال کر دی ہے، وزیراعظم پی سی بی آئین 2014 کے بحالی کا حکم کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔دوسری جانب ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کے نوٹس لینے پرحکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے 2014ء کا آئین بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔عمران خان کے دور میں نیا آئین منظورہونے سے فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کردی گئی تھی جبکہ پرانے آین کی بحالی سے کرکٹ کا دارہ کاربھی وسیع ہوگا۔وزارت بین الصوبای رابطہ کو بورڈ کا پرانا آین بحال کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا اور کرکٹ بورڈ کا آین تبدیل کے بغیرفرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی ممکن نہیں تھی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…