امریکا،16سالہ نوجوان نے گولڈن گیٹ برج سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

15  دسمبر‬‮  2022

واشنگٹن(این این آئی)بھارتی نژاد امریکی نوجوان نے سان فرانسسکو کے مشہور گولڈن گیٹ برج سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کے والدین اور امریکی کوسٹل گارڈز نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 16 سالہ نوجوان کی سائیکل، فون اور بیگ گولڈن گیٹ برج سے برآمد ہوئی ،انہوں نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ نوجوان نے تقریبا شام 5 بجے پل سے چھلانگ لگائی ہوگی، نوجوان بارہویں جماعت کا طالب علم تھا۔کوسٹل گارڈز کا کہناتھا کہ انہوں نے نوجوان کو پل سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا تھا جس کے فوری بعد دو گھنٹے کا سرچ آپریشن کیا، لیکن نوجوان کے زندہ بچنے کے بہت کم امکانات ہیں۔کمیونٹی لیڈر اجے جین بھٹوریہ کا کہنا ہے کہ یہ چوتھا واقعہ ہے جس میں بھارتی نژاد امریکی نوجوان نے گولڈن برج سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ گولڈن گیٹ برج سے خود کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کرنے والی تنظیم برج ریل فاونڈیشن کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 25 افراد نے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے جبکہ 1937 سے اب تک تقریبا 2 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…