جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کابل میں چینیوں کے مسکن ہوٹل پر حملہ

datetime 13  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان کے زیرانتظام سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت کابل میں چینی شہریوں کے مشہورمسکن ہوٹل پردھاوابولنے والے تین حملہ آوروں کوہلاک کردیا ہے۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں اس حملے کی تصدیق کی اور

کہا کہ حملہ اب ختم ہوچکاہے اوراس واقعے میں کوئی غیرملکی ہلاک نہیں ہوا۔البتہ دوافراد نے حملے سے بچنے کی کوشش میں ہوٹل کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی تھی اور وہ نیچے گرکرزخمی ہوگئے ہیں۔کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ مسلح افراد نے سوموار کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کے قریب اس ہوٹل پرحملہ کیا تھا اور اس میں عام لوگ ٹھہرے ہوئے تھے۔ذرائع نے بتایاکہ ہوٹل میں فائرنگ کاسلسلہ جاری تھا اورایک منزل پرآگ بھڑک اٹھی تھی۔اس کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔کابل میں موجود ایک صحافی کی جانب سے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کثیرالمنزلہ عمارت سے دھواں نکل رہا ہے اور اس کی ایک نچلی منزل میں آگ لگی ہوئی ہے۔علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک ایسی عمارت پر کیا گیا جہاں عام طور پرچینی اور دیگر غیر ملکی مقیم ہوتے ہیں۔انھوں نے ایک زوردار دھماکے کی آوازسننے کی اطلاع دی ہے اور بتایا کہ بعدمیں فائرنگ شروع ہوگئی تھی۔اس حملے سے ایک روز قبل کابل میں متعین چین کے سفیر نے افغان نائب وزیرخارجہ سے ملاقات کی تھی اور ان سے سکیورٹی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاتھااوران سے اپنے سفارت خانے کی سکیورٹی پرمزید توجہ دینے کی درخواست کی تھی۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی خبردی کہ یہ حملہ ایک چینی گیسٹ ہائوس کے قریب ہوا اور کابل میں اس کا سفارت خانہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔چینی سفارت خانہ نے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…