منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ہاتھ سے لکھے گئے دنیا کے سب سے بڑے مترجم رنگین قران پاک کی نمائش کا افتتاح

datetime 13  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی ) فیصل آباد کے معروف خطاط امتیاز حیدر شاہ نورانی کے ہاتھ سے لکھے گئے 40فٹ لمبے،ساڑھے 8فٹ چوڑے اور 31صفحات پرمشتمل دنیا کے سب سے بڑے مترجم رنگین قران پاک کی نمائش کا افتتاح کیا اور قران پاک کی زیارت کی۔اس موقع پرپیر

امتیاز شاہ نورانی، پرنسپل ادارہ پروفیسر شمشاد خان، پروفیسر عمران بھی موجود تھے۔ نمائش میں عوام الناس، طلبائ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ضلعی انتظامیہ کی اس عظیم کاوش پر ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے ،انہوں نے پیر امتیاز حیدر شاہ کے جذبہ ایمانی کوبھی سراہااور کہا کہ انہوں نے ہاتھ سے دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید تحریر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جن کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں،بچے شوق سے اسے دیکھنے کیلئے آئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یہ اللہ تعالی کی سچی اور مقدس کتاب ہے، یہ حکمت سے بھری ہوئی ہے اسے ہم اپنی زندگی میں لائیں گے تو نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی کامیابی پائیں گے، میری اپنے تمام دوست احبات، طلبائ و طالبات سے گزارش ہے کہ وہ قران پاک کو اپنی زندگیوں میں لائیں اور اسکے مفہوم کو سمجھیں اور اسکے مطابق اپنی زندگی گزاریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…