یوکرین کا روسی صدر کی پرائیویٹ آرمی کے رہائشی ہوٹل پر حملہ، بڑے جانی نقصان کا دعویٰ

12  دسمبر‬‮  2022

کیف(این این آئی)یوکرین کے علاقے لوہانسک کے جلاوطن گورنر کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کی پرائیویٹ آرمی کے رہائشی ہوٹل کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جلا وطن گورنر سرہی ہیدائی کا کہنا ہے کہ یوکرینی فورسز نے لوہانسک کے علاقے کدیوکا میں اس ہوٹل کو نشانہ بنایا جہاں روسی صدر ولادمیر کی پرائیویٹ آرمی ویگنر گروپ کے ارکان ملتے ہیں۔خیال رہے کہ ویگنر گروپ کو روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی پرائیویٹ آرمی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جو کریملن کے مفاد کے لیے ریاستی سرپرستی میں مشنریز کی طرح کام کرتی ہے۔ویگنر گروپ روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے قریبی ساتھی یووگینی پروگوزہن نے قائم کیا تھا اور ویگنر گروپ کے یونٹس کریمیا، شام، لیبیا، مالی اور جمہوریہ وسطی افریقا میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔جلا وطن گورنر لوہانسک کا کہنا ہے کہ یوکرین فورسز کے حملے میں روس کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور جو لوگ حملے میں بچ گئے ہیں ان میں سے بھی 55 فیصد طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…