ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے شہری علاقوں کے علاوہ صحرائی وادیاں بھی پانی سے بھر گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق ریاض، الخرج، القصیم، بریدہ، دمام، الخبر، الاحسا، الجبیل اور دیگر علاقوں میں تیز بارشیں ہوئی ہیں۔شہروں کی اہم شاہراہیں اور انڈر پاسز میں پانی بھر گیا جبکہ کئی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔سعودی میڈیا کے مطابق بارش کا پانی کاروباری مراکز میں بھی داخل ہوا جبکہ خراب موسم کے باعث کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔سعودی ٹریفک پولیس نے عوام سے غیر ضروری سفر اور صحرائی وادیوں میں جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک موسم غیر یقینی رہے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں