منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا سٹونک کی قیمت میں 15 لاکھ کمی، شورومز پر عوام کا رش ، بکنگ بند

datetime 3  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)لکی موٹرز نے دو روز قبل کیاسٹونک کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ 13 ہزار کمی کا اعلان کیا جس کے بعد خریداروں کا شورومز پر تانتا بندھ گیا اور کمپنی کو بکنگ بند کرنا پڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کوتیسرے روز ہی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سٹونک کی مزید بکنگ فی الحال بند کردی گئی ہے کیونکہ بڑی تعداد میں بکنگ کے باعث کمپنی مذکورہ گاڑی کی ستمبر 2024 تک ڈیلیوری کی پابند ہوچکی ہے۔کیا کمپنی کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق 29 اپریل کو کیاسٹونک کی قیمت میں 15 لاکھ سے زائد ک

نتیجتا رواں برس ستمبر تک سٹونک کی ڈیلیوری کے لیے کمپنی بکنگ مکمل کرچکی ہے، اور بکنگ کی ترتیب کے حساب سے رواں ماہ یعنی مئی سے گاڑیوں کی فراہمی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ستمبر میں ڈیلیوری کے لیے کی گئیں تمام بکنگ 23 لاکھ 50 ہزار روپے کی جزوی ادائیگی کے بعد قبول کی جائیں گی، مارکیٹ کے ردعمل اور اپنے اسٹاک کی پوزیشن دیکھتے ہوئے اکتوبر کے لیے مزید آرڈر کا جلد آغاز کیا جائے گا، جس کے بارے میں علیحدہ سے مطلع کردیا جائے گا۔کیا کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے اپنے معزز صارفین کے فائدے کی خاطر ستمبر میں ڈیلیوری کے لیے کی گئی تمام بکنگ، جن کی جزوی یا مکمل ادائیگی کی جاچکی ہے، پرائس لاک نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، تاہم اس ضمن میں وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی جانب سے کسی بھی اضافی ٹیکس کے نفاذ کی صورت میں صارفین کو یہ بوجھ اٹھانا ہوگا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…