منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی

datetime 3  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)چین، ترکیہ، یو اے ای اور سعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی۔تفصیلات کے مطابق چینی صوبے گوانگ ڈونگ میں شدید بارش ہوئی ، بارش کے باعث ایکسپریس وے بیٹھنے سے 25 گاڑیاں کھائی میں گر گئیں جبکہ 48 افراد ہلاک ہوگئے ، بارشوں سے حادثات میں 35 افراد زخمی بھی ہوئے ۔متحدہ عرب امارات میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش سے دبئی ایئرپورٹ کا فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا جبکہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔

سوشل میڈیا پر کنگ فہد یونیورسٹی کیمپس کی ایک مسجد کی ویڈیو وائرل ہے جس میں شدید طوفانی بارش کے باعث مسجد کی چھت زمین بوس ہو گئی، ذرائع کاکہنا تھا کہ مسجد کی چھت کو سٹیل کی چادروں سے ڈھکا گیا تھا تاکہ اس سے مزید وسیع کیا جا سکے تاہم شدید بارش اور پانی کے باعث سٹیل کی چادر وزن برداشت نہ کر سکی۔ادھر ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں بھی جل تھل ایک ہوگیا ، شدید بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں ، بارش کے باعث نظام زندگی متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ متعدد میٹرو سٹیشنز میں پانی داخل ہوگیا جس کے باعث شہر میں میٹرو سروس معطل رہی۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…