بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کر دی

datetime 2  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے حج سے قبل زائرین کے لیے بڑی شرط عائد کر دی ہے، جبکہ ساتھ ہی ساتھ غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے لیے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حج زائرین کی آمد سے قبل سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر حج کے لیے آنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔غیر قانونی حج زائرین کی شناخت کے لیے سعودی عرب نے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت قانونی طور پر حج کرنے والوں کے پاس ایک کارڈ موجود ہوگا جسے وہ گلے میں بطور شناخت لیے گھومیں گے۔

سعودی وزیر حج کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوسوک کارڈ لانچ کیا گیا ہے، جو کہ انڈونیشیا میں متعارف کرایا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نوسوک کارڈ حج سے قبل پہلے انڈونیشین بیچ کو دیا گیا ہے۔ اس نوسوک کارڈ میں حج زائرین کا ڈیجیٹل ڈیٹا موجود ہے۔ اس کارڈ کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ اسے مکہ اور مدینہ میں حج زائرین لازمی ساتھ رکھیں۔نوسوک کارڈ حج کے ویزا ملنے کی صورت میں متعلقہ حج کے آفسز سے حاصل کیا جا سکتا ہے، تاہم مقامی طور نوسوک کارڈ حج پرمٹ ملنے کی صورت میں جاری کیا جا سکتا ہے۔وزارت حج کی جانب سے کہنا تھا کہ نوسوک کارڈ دراصل آفیشل پرنٹڈ کارڈ ہے جس کا مقصد قانونی طور پر حج کرنے والوں کو واضح کرتا ہے۔ جبکہ اس کارڈ کا ڈیجیٹل ورژن ایپ نوسوک اور توکلانہ پر بھی موجود ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…