وفاقی حکومت ہمیں اپنا حق دے ہم بھیک نہیں مانگ رہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے دھرنے کی دھمکی دیدی

12  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہمیں اپنا حق دے ہم بھیک نہیں مانگ رہے ہمیں ہمارا حق دیا جائے،کیا خیبر پختونخواہ پاکستان کا حصہ نہیں ؟ ہماری بات نہ سنی گئی تو دھرنا دینگے، اسلام آباد میں پنجاب،آزادکشمیرکے وزرائے خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ محمود خان نے کہا کہ ہمیں دسمبر تک

صرف 5.5ارب روپے ملے ہیں وفاق نے سیلاب کے دوران 10ارب کا وعدہ کیا تھا ، وفاقی حکومت ہمیں دیوار سے لگا رہی ہے وہ ہمیں کسی ادارے یا بنک سے پیسے بھی نہیں لینے دی رہی ،اگر ہماری بات نہ سنی گئی تو اپوزیشن کو ساتھ ملا کر دھرنا دیں گے،فاٹا انضمام کے پیسے بھی ہمیں نہیں مل رہے ہمارے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے بھی نہیں ہیں حکومت ہمیں دیوا ر سے لگارہی ہے جب سے وفاقی حکومت آئی ہم مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو وارننگ دے رہا ہوں کہ ہمیں ہمارا حق دیا جائے،کیا خیبر پختونخواہ پاکستان کا حصہ نہیں ؟اگر ہے تو ہمیں صحت کارڈ اور فاٹا انضمام سمیت دیگر فنڈفراہم کیا جائے، ہمیں فنڈ فراہم نہیں کیئے گئے ہم کیا خاک ترقی کریں گے۔گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید نے کہا کہ ہم ڈھائی ارب سے کیسے صوبے کو چلاسکتے ہیں وفاق نے ہمار ا ترقیاتی بجٹ کاٹا ہے، وفاق نے ہمار ا بجٹ 40ارب سے کم 25ارب کردیا ہے۔

گلگت بلتسان میںاس وقت نہ آٹا ہے نہ بجلی ، 21سے 22گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ہمارے پاس ہڑتال کے سوا کوئی آپشن نہیں ہم نے ہڑ تا ل کی تو انہیں پتہ لگ جائیگا، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک کا ایک بھی پراجیکٹ نہیں لگایا ہے، وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب میں گھرے لوگوں کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔

فلڈ ریلیف فنڈ میں پنجاب کو ایک پیسہ تک نہیں دیا گیا، سند ھ کے سیلا ب متاثرین سے ہمیںہمدردی ہے،ٹیلی فنڈ تھون کے ذریعے ہم نے پنجاب میں سیلاب متاثرین کو تعاون فراہم کیا ، وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان نے کہا کہ معیشت کے چیمپنز نے پہلے آزاد کشمیر کو ہٹ کیا ہمیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک اس لیئے کیا جا رہا ہے کہ ہماری آوز کہیں نہیں پہنچ سکتی،ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے کے پی کے کی طرح ہمارے پاس بھی تنخواہوں کے پیسے نہیں ہیں،ان کی یا د دہانی پر ہم نے بجٹ پیش کیا ،قمر زمان کائرہ اور مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ بجٹ پیش کریں ہم آپ کا حصہ دیںگے۔ مالی معاملات میں وفاقی ہمیں کوئی سپورٹ نہیں کر رہا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…