جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

چوہدری شجاعت سے رابطے بحال ہوگئے، مونس الٰہی

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،لندن( آن لائن ) مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے تصدیق کی ہے کہ چوہدری برادران کے رابطے بحال ہوگئے ہیں، اسمبلی تحلیل کے معاملے پر عمران خان کا جو حکم ہوگا اْس پر عمل کیا جائے گا ۔وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی نے حکومت میں جانے سے پہلے چوہدری شجاعت کو

اعتماد میں نہیں لیا تھا، مونس الہٰی جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں، مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں وی لاگرز سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق تمام ابہام دور کرتے ہوئے کہا کہ یہ اٹل اور دوٹوک فیصلہ ہے عمران خان اسمبلی تحلیل کے حوالے سے جو کہیں گے وہ ہوگا اور نئے انتخابات کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں الیکشن ہی واحد حل ہے، مستقبل میں تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں البتہ کچھ لوگ شاید نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ ساتھ چلیں۔مونس الہیٰ نے کہا کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے جلسے کے بعد والد کو تبدیل پایا، وہ عمران خان کے ساتھ دیرپا اتحاد چاہتے ہیں، والد چوہدری پرویز الہی، حسین الہی اور میں مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے عمران خان کی سیاست اور عزت پر فرق آئے، چیئرمین پی ٹی آئی ہمارے محسن ہیں اور ہمارا خاندان محسن کش نہیں ہے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی نے حکومت میں جانے سے پہلے چوہدری شجاعت کو اعتماد میں نہیں لیا تھا، مونس الہٰی جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں، مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سالک حسین نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جاتے وقت سی پیک اتھارٹی ختم کر دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے واپسی کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جو فیصلے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کیے تھے، آج بھی اس پر اسٹینڈ کرتے ہیں، مقصد یہی ہے کہ سب مل کر ملک کیلئے کام کریں، کوئی ذاتی مقصد نہیں۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ہمیشہ اپوزیشن کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ حکومت کو گرایا جائے اور غیر مستحکم کیا جائے،

اصل میں حکومت نہیں ملک غیر مستحکم ہو رہا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے، جسے عوام مینڈیٹ دے وہ آئے اور حکومت بنائے، اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ سپورٹنگ کردار رکھنا چاہیے، ملک اور معیشت کی بات پر اپوزیشن کو حکومت کو سپورٹ کرنا چاہیے۔چوہدری سالک نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے سیٹ اپ نہیں، لوگوں کی نیتیں تبدیل ہو رہی ہیں، سیٹ اپ تبدیل نہ ہو تو بھی فرق نہیں پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…