اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا، طلال چوہدری نے کہا کہ یہ مرشد ٹرینڈ ہیں شوہر بیچنے میں، شوہر کا نام بیچنے میں، جب پہلا شوہر ایف بی آر میں تھا وہاں بھی یہ پیسے پکڑا کرتی تھیں، اب عمران خان ان کے مرید ہیں، بشریٰ بی بی نے گھڑیاں بیچنے کے لئے چیلے رکھے ہوئے ہیں۔