اسلام آباد(این این آئی)وزارت پیٹرولیم نے ایل این جی کے سپارٹ گارگو خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ملک میں گیس بحران پر قابو پانے کے لئے وزارت پیٹرولیم نے اب ایل این جی کے اسپارٹ گارگو خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکام نے کہاکہ کوشش ہے جن کمپنیوں کے پاس ایل این جی ہے ان سے گارگو خریدا جائے۔وزارت پیٹرولیم حکام نے کہاکہ قطر سمیت دیگر ممالک میں ایل این جی کی ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے، اور گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے فوری طور پر کہیں ایل این جی دستیاب نہیں۔حکام نے بتایا کہ کوشش ہے جن کمپنیوں کے پاس ایل این جی ہے ان سے گارگو خریدا جائے اور دو گارگو خریدنے کی کوشش کی جائے گی۔حکام وزارت پیٹرولیم نے کہاکہ جاپان یا سنگاپور سے اضافی کارگوز ملنے کی امید ہے، اسپارٹ گارگوز مارکیٹ سے 12ڈالر مہنگے ملیں گے، قلت کے باعث سردیوں میں لوڈ منیجمنٹ پر عملدرآمد چیلنج رہے گا۔