ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خامنہ ای کی بھانجی کو3سال قید کی سزا ، مظاہرین کی حمایت جرم قرار

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی بھانجی کو بھی تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ سپریم لیڈر کی بھانجی اور بہن سمیت بہن کا تقریبا پورا خاندان ایرانی حکومت مخالف مظاہروں کا حامی اور اس حکومت کے خاتمے کا خواہش مند ہے۔ خاندان کے افراد مختلف مواقع پر ایرانی رجیم کے خلاف آاز اٹھاتے رہے ہیں۔

ایرانی لیڈر کی بہن بھی سکیورٹی اہلکاروں کو حکومت کے خلاف احتجاج کا حصہ بننے کا مشورہ دے چکی ہیں۔ جبکہ فرانس میں ایک بھانجا بھی ایرانی حکومت کے سخت خلاف بیان دے چکا ہے۔سپریم لیڈر کی بھانجی فریدہ مراخانی کو ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور جمعہ کے روز تین سال قید کی سز ا کا اعلان کیا گیا ہے۔ مراد خانی کے وکیل محمد حسین آغاسی کے بقول مراد خانی کو پہلے پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اپیل کے بعد یہ سزا کم کر دی گئی ہے۔وکیل آغاسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی عدالت کا یہ دائرہ کار نہیں تھا کہ وہ ان کی موکلہ کے خلاف مقدمہ سن کر سزا دے سکتی۔مراد خانی کو گزشتہ ماہ اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ کھلے عام مظاہرین کے حق میں بیانات دے کر میڈیا میں خبروں کا موضوع بن گئی تھیں۔ مراد خانی نے اس مظاہروں کے تناظر میں بین الاقوامی برادری سے یہ اپیل بھی کی تھی کہ ایران کے ساتھ معاہدات ختم کر دے اور تعلقات توڑ دے۔وکیل آغاسی کے ایک ٹویٹ کے مطابق ان کی موکلہ کو سزا علما کی ایک خصوصی عدالت نے سنائی ہے۔

یہ عدالت ملک کے رائج عدالتی نطام کا حصہ نہیں ہے۔آغاسی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عدالتی دائرہ کار میں یہ کیس نہ آتا تھا ۔ اس کے باوجود پہلے ان کی موکلہ مراد خانی کو پندرہ سال کی سزا سنائی گئی البتہ بعد ازاں اپیل کے نتیجے میں اسے کم کر کے تین سال کر دیا گیا۔تاہم وکیل آغا سی نے یہ نہیں واجح کیا کہ ان کی موکلہ کو کن الزامات کے تحت یا کن دفعات کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

ایرانی حکام کی طرف سے بھی اس بارے میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔اپنی گرفتاری سے قبل مراد خانی نے ایرانی حکومت کی ناقد رہی ہیں اور انہوں نے دو مختلف مواقع اپنا موقف ظاہر کر چکی تھی، رواں سال کے شروع میں اور 2018 میں انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔مراد خانی کی والدہ اور علی خامنہ ای کی ہمشیرہ بدری حسینی خامنہ ای نے بھی اپنے بھائی کی رجیم کے خلاف اپنی رائے کا کھلا اظہار کیا تھا۔

بدری حسینی خامنہ ای نے ایرانی افواج سے کہا تھا کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے وہ مظاہرین کے ساتھ احتجاج میں شامل ہو جائیں۔بدری حسینی خامنہ ای کا یہ ایرانی افواج کے نام خط ان کے فرانس میں مقیم بیٹے نے میڈیا کے ساتھ شئیر کیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا ‘ علی کانہ ای کی پاسداران اور ان کے کرائے کے فوجیوں کو ہتھیار پھینک دینے چاہییں اور جتنا جلد ممکن ہو عوام کے ساتھ مل جانا چاہیے۔

بصورت دیگر بہت دیر ہو جائے گی۔بدری حسینی نے کہا وہ یہ اپنی انسانی زمہ داری سمجھ کر کہہ رہی ہیں۔ ، میں پہلے بھی کئی بار اپنی آواز عوام کے سامنے لا چکی ہوں ۔’میری یہ آواز دسیوں سال پہلے سے خامنہ ای کے کانوں میں پہنچ چکی ہے۔خامنہ ای کی ہمشیرہ نے کہا مزید کہاکہ مگر میں نے دیکھا کہ وہ سننے کو تیار نہیں اور آیت اللہ خمینی کے راستے پر چلتے ہوئے بے گناہ لوگوں کو خون کرتے رہنا چاہتا ہے۔

اس للیے میں نے اپنے بھائی سے قطع تعلقی کر لی۔واضح رہے بائیس سالہ مہسا امینی کی زیر حراست کے بعد سولہ ستمبر سے ایران کے گلی کوچوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مظاہرین کو روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز پوری قوت لگا رہی ہیں۔ جس کے نتیجے میں اب تک 458 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں 29 خواتین اور 63 بچے بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…