اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

چوہدری برادران میں رابطے بحال، نجم سیٹھی کے اہم انکشافات

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا حالیہ بیان بڑی اہمیت کا حامل ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے اوپر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر میں اعلیٰ فوجی افسران کے نام بھی ڈلوانا چاہتے

تھے تاہم چودھری پرویز الہیٰ کو انہوں (چودھری شجاعت) نے منع کر دیا تھا کہ کسی صورت بھی فوجی افسران کے نام ایف آئی آر میں نہ ڈالے جائیں۔چودھری شجاعت کے اس بیان سے ثبوت ملتا ہے کہ چودھری برادران کے درمیان رابطے ابھی بھی موجود ہیں۔ آج کل چودھری شجاعت اور آصف زرداری کے مابین بات چیت چل رہی ہے تو ہو سکتا ہے چودھری پرویز الہیٰ کے ساتھ بھی ان کا رابطہ ہو اور کوئی بات چیت چل رہی ہو۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہیٰ اور چودھری شجاعت حسین مل کر موجودہ صورت حال کا کوئی سیاسی حل نکال لیں گے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ یہ فیصلہ چودھری شجاعت حسین نے لیا تھا کہ اب انہوں نے عمران خان کا ساتھ نہیں دینا اور اس بارے میں مشاورت ان ہی کے گھر میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد ہی پرویز الہیٰ آصف زرداری سے ملنے گئے تھے۔ چودھری شجاعت کو اس بات کی خفگی تھی کہ انہوں نے آصف زرداری کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا وہ پرویز الہیٰ کے فیصلے کی وجہ سے پورا نہ ہو سکا۔ دونوں کے مابین بہت پرانے تعلقات ہیں جو اب مونس الہیٰ کے ذاتی عزائم کے باعث سرد مہری کا شکار ہو گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…